ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اُڈپی اور اترکنڑا اضلاع میں چوری کی وارداتیں انجام دینےوالی شوہر بیوی گرفتار؛ بھٹکل میں بھی ہوئی چوری کی وارداتوں میں شامل ہونے کا شبہ

اُڈپی اور اترکنڑا اضلاع میں چوری کی وارداتیں انجام دینےوالی شوہر بیوی گرفتار؛ بھٹکل میں بھی ہوئی چوری کی وارداتوں میں شامل ہونے کا شبہ

Thu, 19 Nov 2020 21:10:56    S.O. News Service

کنداپور:19؍نومبر(ایس اؤ نیوز)کنداپور تعلقہ بیجاڑی دیہات میں 6جولائی 2020کی رات جئےراج شٹی کےگھرپر ہوئی چوری کی واردات کو سلجھاتےہوئے کنداپور پولس نے دوملزموں کو گرفتارکرنےمیں کامیاب ہوگئی ہے۔

ملزموں کی شناخت اُڈپی ضلع اور تعلقہ کے اندرالی کےباشندے اور ٹول ناکہ دھارواڑ کے مکین  راجیش نائک عرف راجو عرف راج پامڑی (42) اور اس کی بیوی پدما پامڑی (37) کی حیثیت سے کی  گئی ہے۔ ملزموں سے کل 202گرام سونے کے زیورات، ایک کلو 683گرام چاندی اور دو بائک پولس  ضبط کرلیا گیاہے۔ ملزموں کے متعلق بتایاگیا ہےکہ ملزمان کنداپور، اُڈپی شہر، منی پال ، گنگولی ، دھارواڑ شہر ی حدود میں چوری کی وارداتوں کو انجام دے چکے ہیں۔ پرانےمعاملات میں جیل کی ہواکھانےوالے راجیش جولائی 2020 میں ضمانت پر رہا ہواتھا۔ پولس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق پوچھ تاچھ میں راجیش نے بتایا ہے کہ  جیل سے  رہائی کے بعد اُس نے  بھٹکل ،مرڈیشور، گوکرن، کمٹہ، ہوناور، کاروار ، کنداپور، سورتکل ، ملکی، منی پال اور گنگولی میں مندروں اور گھروں میں چوریاں کی ہیں۔

6جولائی کی رات جئے راج شٹی اپنی بیوی کے والد کی آخری رسومات میں شریک ہونےکےلئے گھر کو قفل لگا کر چلے گئے تھے۔ اسی رات ان کے گھر سے قریب 988500روپئے لاگت کے سونےاور چاندی کے زیورات چرائے جانے پر جئے راج شٹی نے کنداپور پولس تھانے میں کیس داخل کیاتھا، پولس نے دفعہ 454،457،380کے مطابق کیس درج کرلینےکے بعد جانچ میں جٹ گئی تھی۔

پولس نے جانچ کی کاروائیوں کو آگے  بڑھاتے ہوئے   دھارواڑ سے12نومبر کو ان دونوں کو  گرفتار کرنےمیں کامیاب ہوگئی۔ کارروائی میں کنداپور تھانہ ایس آئی سداشیو گروجی ، کنداپور ٹرافک ایس آئی سدرشن ، شنکر نارائن پی ایس آئی شری دھر نائک اور پولس عملہ شریک تھا۔ 

یاد رہے کہ بھٹکل میں 24، 25 اور 26 اکتوبر کو مختلف مقامات پر چوری کی وارداتیں پیش آئی تھیں،  بھٹکل میں بھی چوری میں شامل ہونے کی بات قبول کرنے  کےبعد اب بھٹکل پولس ان دونوں کو اپنی تحویل میں لے کر مزید جانکاری جُتاسکتی ہیں۔


Share: